بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آ۴می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے موچوں کا دورہ کیا،، انہیں بھارتی فوج کی حالیہ سیزفائر خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بتایا گیا کہ دشمن کی سیز فائر کی خلاف ورزی کے وقت جوابی کارروائی میں فوجی اقدار کا خیال رکھا جاتا ہے، جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہا۔ پاکستانی سپہ سالار نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کےجذبے اور قربانیوں کو شکست نہیں دے سکے۔ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔ اس سے پہلے لائن پف کنٹرول پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔