کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے
اپنے عوام دوست رویے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا چودہ اگست کے موقع پر بھی خصوصی پیغام سامنے آگیا،، اپنی اہلیہ کے ہمراہ انھوں نے پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کینیڈین کا کلیدی کردار ہے،، دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگواری سے آگے بڑھ رہے ہیں،، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بنتے ہی کینیڈا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات قائم ہوگئے تھے،، جمہوری، علاقائی سلامتی، دفاعی شعبوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مشترکا کام جاری رکھیں گے