نوازشریف کو کاشغرسے گوادرتک راہداری منصوبہ مکمل کرنے کی سزا ملی: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
ہری پور میں نون لیگ کے جشن آزادی یوتھ کنونشن سے خطاب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے پاکستان آگے نہیں پیچھے جائے گا۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ ماضی میں بھی ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ نوازشریف کو کاشغر سے گوادر تک راہداری منصوبہ مکمل کرنے کی سزا ملی۔ نوے کی دہائی میں بھی نکالا گیا۔ جے آئی ٹی کو سوالوں کا علم نہیں تھا۔ ان کے پاس رپورٹ تیار تھی۔ پانچ جج نوازشریف کو کس طرح گھر بھیج سکتے ہیں۔ کیپٹن صفدر نے کہا لیاقت علی خان کی شہادت کی تحقیقات کیلیے کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے چہروں سے پردہ اٹھایا جائے۔ ترقی کے لیے ووٹ کے تقدس کو لازم قراردینا ہوگا۔ انہوں نے کہا نوازشریف بائیس کروڑ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ عوام نے عدالت کے فیصلے کو منظور نہیں کیا۔ اس ملک میں پارلیمنٹ کے فیصلے چلیں گے۔