اسلام آباد پولیس نے چودہ اگست کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

Aug 14, 2018 | 00:31

اسلام آباد پولیس نے چودہ اگست کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، چودہ اگست کو وفاقی دارالحکومت میں چھ سو اسی پولیس افسران اور جوان تعینات ہوں گے، دارالحکومت میں پٹرولنگ کے لئے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں، تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثر بنانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ون ویلنگ اور آتش بازی کو روکنے کے لئے خصوصی سکواڈز تعینات کئے گئے ہیں، زونل ایس پیز اپنے اپنے علاقے کی ڈیوٹی خود چیک کریں گے، بازاروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کے لئے سی ٹی ایف کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،،

مزیدخبریں