شہباز شریف کی جانب سےنگران وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک کے نام خط, تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم کے ساتھ ناروا سلوک برتنے کو فوری بند کرنے کی ڈیمانڈ
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف کی جانب سے وزیرِ اعظم جناب ناصر الملک کے نام خط، جس میں پاکستان کے محسن، سی پیک کے بانی، قومی سلامتی میں بھرپور کردار ادا کرنے والے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم کے ساتھ ناروا سلوک برتنے اور احتساب عدالت میں بکتربند گاڑی میں ایسے لانا جیسے کسی دہشت گرد کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے، صدر پی ایم ایل این نے اس کی پرزور مذمت کی اور اس طرح کے تضحیک آمیز رویہ کو فوری بند کرنے کی ڈیمانڈ کی۔