شام کے صوبہ ادلب میں اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے بارہ بچوں سمیت پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی

Aug 14, 2018 | 01:18

صوبہ ادلب میں سرمادہ کے علاقے میں دھماکے کے بعد درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکار مصروف ہیں، ریسکیو ٹیم کی جانب سے عمارت کے ملبے کو صاف کرنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بل ڈوزر کا استعمال کیا جارہا ہے، حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، عمارت میں دھماکے کی وجوہات کے بارے کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی، جبکہ اسلحہ ڈپو ایک رہائشی عمارت میں بنایا گیا تھا، ادلب شام میں باغیوں کا سب سے مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے، جس کے باعث اسے شامی فوج کا اگلا ہدف تصور کیا جارہا ہے،

مزیدخبریں