پاکستانی قوم آج 71 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
چاند روشن چمکتا ستارہ رہے ، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے ، ملک بھر میں آج یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ، جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، گلی کوچوں ، محلوں ، شاہراہوں ،عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے ، بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے، پرچموں، جھنڈیوں، بیجز، سٹکرز، ٹوپیاں، ماسک، باجے، شرٹس سمیت دیگر اشیاء سب کے پاس موجود ہیں، جشن آزادی منانے کی تیاریوں میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین سب نے حصہ لیا، ملک بھر کی اہم عمارتوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں، عمارتوں کو خوبصورت لائٹس سے سجایا دیا گیا، ملک بھر میں جشن آزادی منانے کا جوش پاکستانیوں کی پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے،