71 ویں یوم آزادی پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب

Aug 14, 2018 | 12:33

اکہتر ویں یوم آزادی پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی۔ صدر ممنون حسین،وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان غیر ملکی سفیر شریک ہوئے۔ مرکزی تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، اس سے قبل تلاوت قرآن پاک کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا. اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے پیش کئے جبکہ چاروں صوبوں کی ثقافت اور قومی رنگ نمایاں رہے. ملی نغموں کی دھنوں پر طلبا و طالبات کی شاندار پرفارمنس پر مہمان جھوم اٹھے. قومی پرچم تھامے طلبہ نے روایتی اندازمیں رقص کرتے امن، محبت اور اتحاد کا پیغام دیا۔

مزیدخبریں