شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پاکستان مبارک!

Aug 14, 2018 | 12:42

اس موقع پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغامات میں وطن سے محبت کا اظہار کیا۔اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر  پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دُھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔اداکار فہد مصطفی نے  قومی پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی مبارک کا پیغام دیا۔

مزیدخبریں