جشن آزادی کے سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب

Aug 14, 2018 | 12:42

پاکستان کے اکہترویں یوم آزادی کے سلسلے میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان کا خواب دیکھنے والے عظیم شاعرعلامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور میجر جنرل شاہد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں جی او سی لاہور میجر جنرل شاہد محمود نے گارڈز کا معائہ کیا، جی او سی میجر جنرل شاہد محمود نے مزار اقبال پر فاتحہ بھی خوانی کی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مزار اقبال پر پھول چڑھائے گئے۔

مزیدخبریں