راولپنڈی میں موسم برسات کی بارش ایک اور کچا گھر تباہ کر گئی،

Aug 14, 2018 | 12:53

راولپنڈی میں ہونےوالی موسلادھاربارش سے کُوری روڈ پرایک مکان کی چھت گرگئی،چھت گرنےسے پچاس سالہ مختاراورپینتالیس سالہ امیرہ بی بی جاں بحق ہو گئے،جبکہ مختار کی چودہ سالہ بیٹی آمنہ سر پر گہرا زخم لگنے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امداد کارروائی شروع کردی،جبکہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمی آمنہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں