آج کے دن اپنے دشمنوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ سراج الحق
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ خوشی کے لمحات میں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولیں گے۔ عزم کرتے ہیں کہ پوری قوم کو یکجا کر کے پاکستان میں اللہ کا نظام نافذ کرائیں گے
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کر دم لیں گے کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سےنجات دلوانا ضروری ہے۔ جماعت اسلامی جمہوری اقتدار کی ترویج چاہتی ہے
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملک کے مستقبل اور ترقی کے لیے ہم سب ایک ہیں آج کے دن اپنے دشمنوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے