بحیثیت قوم اس عظیم موقع پرہمیں عزم کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے:رحمان ملک
اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینٹر رحمان ملک نے قوم کو مبارکباد دی،سینیٹررحمان ملک کاکہناتھاکہ پاکستان اللہ تعالی کاانعام اورقائداعظم کااحسان ہے،آج کےدن دنیا کے نقشہ پرہمارے بزرگوں کی طویل اور صبر آزما جدوجہد کےبعد ایک مسلم ملک وجود میں آیا،چودہ اگست سجدہ شکرکا دن ہےکہ اللہ نے ہمیں پاکستان عطا کیا جہاں ہم پوری آزادی، وقار اور خوشی سے رہ رہے ہیں،سینیٹررحمان ملک کاکہناتھاکہ ہم آج بھی قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے نظریہ اورخوابوں کو تعبیردینےسےدورہیں،بخثیت قوم آج اس عظیم موقع پرہمیں عزم کرنا چاہئے کہ ہم پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے،کہاہم اپنے بزرگوں کو انکی انتھک محنت و قربانیوں پرسلام پیش کرتے ہیں اور آج کے دن ہم شہداکو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،رحمان ملک نےمزید کہاکہ آج ملک کو دہشتگردی و دشمن عناصر کیطرف سے سازشوں کاسامنا ہے،دشمن کےعزائم کوخاک میں ملانےکیلئےہمیں باہمی اتفاق واتحادکی اشد ضرورت ہے۔