مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے

Aug 14, 2018 | 14:06

مزارقائد پر گارڈز کی تبدلی کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈ نٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار احمد تھے۔ مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔
کمانڈ نٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور وقار احمد نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹننٹ کمانڈر نبیل نے سرانجام دیئے۔ اعزازی گارڈز نیول اکیڈمی کے دو دستوں پر مشتمل تھا،گارڈز کا ایک دستہ اڑتالیس بہترین کیڈٹس پر مشتمل تھا جبکہ دوسرا دستہ بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنا گیا۔

مزیدخبریں