بارشوں اور سیلاب سے سات ریاستوں میں 774 افراد ہلاک اور 245 زخمی ہوگئے جبکہ 27 افراد لاپتہ
بھارتی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارشوں نے 7 بھارتی ریاستوں میں جل تھل کر کے رکھ دیا،،،مسلسل بارشوں سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین حد سے تجاوز کرنے کے سبب ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے جس سے ہلاکتوں اور مالی نقصان میں اضافہ ہوا،،،کیرالہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں 187 افراد لقمہ اجل بن گے جبکہ 171 افراد یوپی میں، 170 مشرقی بنگال، مہاراشٹرا میں 139، گجرات میں 52 اور آسام میں 45 افراد ہلاک ہوگئے،،ان ریاستوں میں زخمیوں کی تعداد 245 سے تجاوز کر گئی ہے،27 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ صرف آسام میں 11 لاکھ 45 ہزار افراد بے گھر ہوئے اور 27 ہزار 5 سو ہیکٹر اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں۔