واہگہ بارڈر پرخصوصی تقریب،پاکستان رینجرز کا بھارتی بارڈر فورسز کو مٹھائی کا تحفہ
یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ پہنچی اور انتہائی جو ش و جذبے سے یہ دن منایا۔
تقریب میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پر موجود تھیاس موقع پر سرحد پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔
تقریب کے دوران پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارت کے سرحدی محافظوں کو مٹھائی پیش کی گئی۔
پاکستان 14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، جبکہ اس کے اگلے ہی روز بھارت کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔