حسین موسم نے لاہور میں یوم آزادی کے جشن کو مزید دوبالا کردیا۔

Aug 14, 2018 | 14:59

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لی، بدلی چھائی، ٹھنڈی ہوائیں آئیں، باغوں کے شہر لاہور میں ہوئی مون سون بادلوں کی انٹری، گھنگھور گھٹائیں چھانے سے شہرلاہور کا موسم حسین اور سہانہ ہوگیا،علی الصبح ہی لاہور پر گہرے اور سرمئی بادلوں نے اپنی چادر اوڑھ لی، ٹھنڈی ہواؤں نے یوم آزادی کے جشن کو چار چاند لگا دیئے، پھرشہر کے مختلف علاقوں میں ابر کرم برسنے سےموسم خوشگوار ہوگیا۔

برکھا برسنے سے چرند پرند خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہر پر چھایا گردوغبار بیٹھ گیا، درخت اور سبزہ دھل کر نکھر گیا، تیزہوائیں چلنے سے پیر پودے بھی جھوم اٹھے، بارش کی بھینی بھینی خوشبو سے شہر مہک اٹھا ، باران رحمت سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور شہر لاہور کے باسیوں کے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

مزیدخبریں