کیپٹن (ر) صفدر تفصیلی طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
پمز ہسپتال میں زیر علاج کیپٹن (ر) صفدر کو تفصیلی طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے جیل انتظامیہ کو کیپٹن (ر) صفدر کی صحت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سخت سکیورٹی میں پمزہسپتال سےاڈیالہ جیل پہنچادیا گیا۔