سید علی گیلانی کی یوم آزادی پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد

Aug 14, 2018 | 15:40

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دی ہے۔سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔بھارت کے یوم آزادی سے قبل بھارتی فورسز نے پوری مقبوضہ وادی خاص طور پر سرینگر میں کر فیو جیسی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں جہاں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

قابض انتظامیہ نے جموں شہر میں اضافی طور پر سینکڑوں پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں