پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامز وزیراعظم عمران خان کی قوم کو 71ویں یوم آزادی کی مبارک باد  

Aug 14, 2018 | 20:28

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہےاور بتایا ہے کہ لندن میں انیس سو بتیس میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں