جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے, بھارت کو کشمیری عوام کو ان کا آزادی کا حق دینا ہوگا,صدر مملکت ممنون حسین

Aug 14, 2018 | 21:37

اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں چودہ اگست کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج حقیقی جشن کادن ہے ،پوری قوم کودل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جسکی آغوش میں ہرلمحہ آزادی کالطف اٹھاتے ہیں۔ نئی نسل وطن سےمحبت ،تعمیر و ترقی کی مخلصانہ خواہش سےمالا مال ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی قسمت کےفیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کےنمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں۔ دعا ہے پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطاہوں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کیلئے ایک ہونےکی ضرورت ہے۔ ملک کے اجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیاربنانا ناگزیر ہے۔ انتخابات کے بارے میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ قوم کوسلام ہےکہ صبر و حوصلے سے دہشتگردی کوشکست دی اور الیکشن یقینی بنائے۔ حکومت اور حزب اختلاف نے محنت سے انتخابی اصلاحات تیار کیں، انتخابی اصلاحات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کووسیع اختیارات دیے گئے۔ اس کےباوجود کچھ حلقے بے اطمینانی پیش کریں توانہیں مطمئن کرنا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔ آزاد خود مختار پاکستان کی آرزو اسی صورت پوری ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں