ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہو گا کہ ہم نے پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے, نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر

Aug 14, 2018 | 23:07

وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے پوری قوم کویوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس قوم کاحصہ ہوں۔ آج کے دن ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان ہم کو کیا دے رہا ہے اور ہم نے اس ملک کو کیا دینا ہے، ہمیں آج کے دن اس بات کا اعادہ اور وعدہ کرنا ہے کہ ہم نے پاک وطن کو کچھ دینا ہے، یہ ارادہ کرنے کے بعد ہم ترقی کی منازل طے کرتے چلے جائیں گے، تقریب میں ڈی جی ریڈیو پاکستان شفقت جلیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،

مزیدخبریں