یوم آزادی: مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
وم آزادی کی مناسبت سے کراچی میں مزار قائد جبکہ لاہور میں مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے رینجرز کے گارڈز کو تبدیل کر کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ میجر جنرل یوسف پاک فوج کی پریڈ کا معائنہ کیا، میجر جنرل یوسف مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل یوسف مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔