بھارت میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد دفعہ 144 نافذ
بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی :اب 15 پولیس اسٹیشنوں کے حددومیں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ،فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد جے پورپولیس نے شہر گلتا گیٹ ، رام گنج ، سبھاش چوک ، مانک چوک ، برہما پوری ، کوتھاولی ، سنجے سرکل ، ناہر گڑھ ، شاستری نگر ، بھٹہ بستی ، آدرش نگر ، موتی ڈنگری ، لال کوٹی ، ٹرانسپورٹ نگراور جواہرنگر میں رات سے دفعہ 144 کا نفاذ کیاگیاہے۔واضح رہے کہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منگل کے عیدگا علاقہ میں پرتشدد واقعات کے بعد منگل کی رات پھر ایک بار حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ہجوم کو قابو میں کرنیکے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔ گزشتہ دو دنوں سے جے پور میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور گذشتہ رات 30 گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے 15 اسٹیشنوں کے حددو میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات 30 گاڑیوں میں توڑپھوڑ کے بعد دو فرقوں کے درمیان پتھرا کے واقعات ہوئے۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیاگیا۔فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس نے 5 افراد کوگرفتار کیااور 60 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔ جس کے بعد منگل کے روزدن پرحالات پرامن تھے۔ لیکن منگل کی رات میں حالات ایک بارپھر کشیدہ ہوگئے