بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج ریکارڈ
اسلام آباد: (13 اگست 2020) بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔ ایل او سی کے جنڈروٹ سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔