ملک میں کورونا سے مزید 14 ہلاکتیں، 656 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6150 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 287126 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2179، سندھ میں 2307 اور خیبر پختونخوا میں 1236 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد کا انتقال ہوا ہے