کورونا وائرس کی افواہوں سے دنیا بھر میں 800 افراد ہلاک، تحقیق
2020 کے ابتدائی 3 مہینے میں کورونا وائرس کے حوالے سے جعلی معلومات کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر میں کم از کم 800 افراد ہلاک ہوگئے۔آن لائن نقصان دہ معلومات کے نتیجے میں 6 ہزار کے قریب افراد ہسپتال پہنچ گئے۔یہ بات جریدے امریکن جرنل آف ٹروپیکل میڈیسین اینڈ ہائی جین میں شائع تحقیق میں سامنے آئی۔