صدر مملک نے سید علی گیلانی کوپاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا
صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیری عوام کی نمائندہ تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی کوپاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستا ن سے نوازا ہے ۔90 سالہ سید علی گیلانی ان دنوں سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔ پیرانہ سالی کے باعث ان کی صحت بھی خراب ہے ۔سید علی گیلانی حق سفر سے محروم ہیں حتی کہ ان کے گھر سے باہر نکلنے پر بھی پابندی ہے ۔پاکستان کے 73یوم آزاد کے موقع پر پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں سید علی گیلانی کے لیے نشانِ پاکستان کا اعزاز حریت رہنماوں کے حوالے کیا۔5 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے 14 اگست کو سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل سینٹ نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان دینے کی تحریک کی گئی تھی ۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جاری جدوجہد میں علی گیلانی کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔،سید علی گیلانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے کوشش، کشمیری عوام کی رہنمائی ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنے میں ان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔پاکستان کا یہ سب سے بڑا اعزاز9 نومبر 1959کو ایرانی بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کو دیا گیا تھا
#/S