عمران خان قائد کے رہنمااصولوں کی روشنی میں فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔ شبلی فراز
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کی روشنی میں فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں،غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح اور قانون کی حکمرانی پختہ نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار شبلی فراز نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو آزادی مبارک۔زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، محصور کشمیری اور بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کررہا ہے۔