وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا یومِ آزادی پر منفرد انداز
سوات :وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے یوم آزادی پر منفرد انداز اپناتے ہوئے تفریحی مقام مالم جبہ میں قومی پرچم تھام کر زپ لائن پر سواری کی اور کہا حسین وادیوں کی سیر اور نظاروں سے یوم آزادی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار مالم جبہ پہنچے اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، عثمان ڈار کی جشن آزادی پر تقریب میں بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے یوم آزادی پر منفرد انداز اپناتے ہوئے تفریحی مقام مالم جبہ میں قومی پرچم تھام کر زپ لائن پر سوار ہوئے، عثمان ڈار نے کہاقومی دن پر حسین نظاروں،خوبصورت وادیوں میں گھومنےکاپلان بنایا، خدا نے پاکستان کو زبردست حسن و جمال سے نواز رکھا ہے۔