اگر کراچی تباہ ہوتا ہے تو اس شہرمیں رہنے والا ہر شخص تباہ ہوگا، سعید غنی
لاہور: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے کہا ہے کہ ایس اوپیز کے تحت جلد عمرہ زائرین کوسعودی عرب آنےکی اجازت ملےگی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی کی ملاقات ہوئی جس میں طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان میں اسلامی بھائی چارے کا بندھن ہے دنیاکی کوئی طاقت اس بھائی چارے کوکم نہیں کرسکتی۔