وزیراعظم قائد کےرہنمااصولوں کی روشنی میں فلاحی ریاست کیلئےجدوجہد کررہےہیں،شبلی
اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے رہنما اصولوں کی روشنی میں ایک فلاحی ریاست کے قیام کےلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ آج اپنے ٹویٹس میں قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور وہ قانون کی حکمرانی کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا محصور کشمیریوں اور بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پر ظلم و ستم قائداعظم کے دو قومی نظریے کی دلیل ہے۔