وزیراعظم کا نوجوانوں پر سچ،انصاف اور شجاعت کےسنہری اصولوں سےسبق سیکھنے پرزور
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کےلئے قائد اعظم کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوگیا ہے۔ انہو ں نے آج مختلف ٹویٹس میں قوم کو 73 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانے اور دو سال کی جدوجہد کے بعد معیشت کی بحالی پر بھی قوم کو مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ نقد امداد اور سمارٹ لاک ڈاون سے نادار طبقے کا تحفظ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی مراعات کی بدولت حسابات جاریہ اور مالی خسارہ کم ہوا اور تعمیراتی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ، برآمدات، محاصل اور سیمنٹ اور گاڑیوں کی فروخت میں بھی بہتری آئی ہے۔