یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے: صدر عارف علوی
یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کرشمہ ساز قیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم بانیان پاکستان کے نظریات پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کریں اور تحریک پاکستان کی تاریخی جدوجہد میں شامل تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماضی کے برعکس یوم آزادی ایک انتہائی مشکل وقت میں منایا جا رہا ہے کیونکہ پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے جس کے منفی اثرات معیشت، صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں پر مرتب ہوئے ہیں۔