بےپناہ قربانیوں کے باعث انمول خزانہ ہمارے ہاتھ لگا، وزیراطلاعات شبلی فراز
اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ بے پناہ قربانیوں کے باعث یہ انمول خزانہ ہمارے ہاتھ لگا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی رن فار کشمیر میراتھن ریس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ رن فار کشمیر میراتھن سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کشمیر کے عوام پر انتہا کا ظلم و بربریت رواں رکھا جارہا ہے۔