سید علی گیلانی کیلئے دہائیوں پر محیط انتھک جدوجہد آزادی کے اعتراف میں نشانِ پاکستان کا ایوارڈ
پاکستان نے بزرگ کشمیر رہنما سید علی گیلانی کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کےلئے دہائیوں پرمحیط ان کی انتھک جدوجہد آزادی کے اعتراف میں ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشا ن پاکستان سے نوازا ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر عارف علو ی سے سید علی گیلانی کی جانب سے یہ ایوارڈ ایک حریت رہنما نے وصول کیا۔