کشمیر میں ظلم ڈھارہے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے
سری نگر : مقضوبہ کشمیر میں تعینات دہشت گرد بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی ہی گن سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے، آج بھی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے رنگریٹ میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔