پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے، بلاول بھٹو
کراچی : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری شکایت ہے کہ صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا، اٹھارویں ترمیم کے باوجود صوبوں کو محروم رکھا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز اسکوائر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ، انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی عوام کو 73 ویں یوم آزادی کی مبارک باد بھی پیش کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جہاں ہمارے جائز مطالبات ہوں گے وہاں احتجاج کا حق رکھتے ہیں، اٹھارویں ترمیم کے باوجود صوبوں کو محروم رکھا جارہا ہے، ہماری شکایت ہے کہ صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا۔