وزیراعظم نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا،گنڈا پور
امور کشمیر کے وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں ''رن فار کشمیر ٹیلی میراتھن'' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ہندو فسطائی ایجنڈے کے خلاف جنگ کریں گے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی میں ان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔