مقبوضہ کشمیرجیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا
سری نگر : بھارت فوجیوں کے ظلم و بربریت کے باوجود مقبوضہ کشمیر جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں سے کرفیو لگا دیا تھا تاکہ کشمیری عوام 14 اگست یوم آزادی پاکستان کا جشن نہ مناسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر میں دن بھر کرفیو کے نفاذ کے بعد شام کو جب بھارتی فوجیں علاقوں سے نکلیں تو کشمیری نوجوان ٹولیوں کی صورت میں گھروں سے نکل آئے۔ نواکدل سری نگر کے علاقے میں نکلنے والی نوجوانوں کی ٹولیوں سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر خوب آتشبازی کا مظاہرہ کیا۔