دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
دیر / کوٹلی: خیبر پختون خوا کے شہر دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر دیر کے علاقے باروال میں گزشتہ روز دھماکا ہوا جس کے سببب سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔دیر / کوٹلی: خیبر پختون خوا کے شہر دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہل کار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر دیر کے علاقے باروال میں گزشتہ روز دھماکا ہوا جس کے سببب سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ دونوں شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ دریں اثنا کوٹلی میں سپاہی ساجد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید ساجد علاقہ گوئی بٹالی سے تھا جو ایل او سی کا رہنے والا تھا۔ اس کی 8 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔دریں اثنا کوٹلی میں سپاہی ساجد علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید ساجد علاقہ گوئی بٹالی سے تھا جو ایل او سی کا رہنے والا تھا۔ اس کی 8 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔