ڈی جی خان: برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب، درجنوں بستیاں زیر آب
ڈیرہ غازی خان: کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آگیا ہے، ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا ہو گئی ہے، درجنوں بستیاں زیر آب آگئی ہیں، متاثرین کی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ نالہ سنگھڑ سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 761 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، نالہ سنگھڑ میں غیر متوقع طور پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہہے۔فلڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت برساتی نالہ وہوا میں پانی کی سطح ایک لاکھ 54 ہزار 362 کیوسک ریکارڈ ہوئی ہے، برساتی نالہ وہوا میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ نالہ کوڑا سے پانی کا بہاؤ 48 ہزار 61 کیوسک ہو رہا ہے۔اعداد و شمار کے تحت نالہ وڈور میں پانی کی سطح میں کمی آئی ہے جس کے بعد پانی کا اخراج 39 ہزار 254 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔