نینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا وفد بھی غیراعلانیہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی کے بعد امریکی کانگریس کا وفد غیر اعلانیہ دورے پر تائیوان پہنچ گیا۔تائیوانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی کانگریس کا 5 رکنی وفد آج 2 روزہ دورے پرتائیوان پہنچا۔امریکی حکام نے بتایا کہ تائیوانی حکام سے ملاقات میں امریکا تائیوان تعلقات اور علاقائی سلامتی پربات ہوگی۔امریکی وفداور تائیوانی حکام دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔