مدینہ منورہ !! نمائندہ نوائے وقت — وائس چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیشن پنجاب اور صدر/چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن اوورسیز افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمارے عظیم آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آزادی ایک نعمت ہونے کے ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے، اور ہمیں قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے کردار کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔
یومِ آزادی پر بیرسٹر امجد ملک کا پیغام — آزادی ذمہ داری بھی ہے
Aug 14, 2025 | 00:06