سپریم کورٹ این آر او کیس، نیا حکم نامہ جاری، صدر مملکت، وزیر اعظم گیلانی اور تمام صوبوں کے گورنرز سمیت اڑتیس افراد سے جواب طلب ۔

سپریم کورٹ نے این آر اوعمل درآمد کیس میں کہا ہے کہ بتایا جائے کہ این آر او پر دوہزار نواوردوہزارگیارہ کے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا.سپریم کورٹ کی جانب سے این آر او عمل درآمد کیس میں جاری کئے گئے نئے حکم نامے میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں. این آر او عمل درآمد کیس پر صدر اور وزیراعظم کے جوابات ان کے پرنسپل سیکرٹریز دیں گے.سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں چیئرمین نیب ، صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور قانون کے سیکرٹریز اور پولیس سربراہان کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے جوابات طلب کئے ہیں. کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی.