تعلقات میں سردمہری کے باوجود پاکستان کودی جانیوالی سات سو ملین ڈالرسویلین امداد میں کٹوتی نہیں کی گئی۔ امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس سے متعلق بل پر محکمہ دفاع حکمت عملی فراہم کرتاہے کہ فوجی امداد کس طرح استعمال کی جائے اور اسکی کامیابی کس طرح نوٹ کی جائے،خصوصا پاکستان اور امریکا کے درمیان دیسی ساختہ بموں کے معاملے پرپیر کی شب امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے پینل نے متفقہ طورپر بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی سات سوملین ڈالر امداد منجمد کرنے پراتفاق کرلیاگیاہے جب تک کہ پینٹاگان امداد موثر ہونے سے متعلق حکمت عملی واضح نہ کردے اور یہ یقین دہانی بھی ہو کہ پاکستان اس آئی ای ڈی نیٹ ورک سے نمٹ رہاہے جس کا نیٹو فوجی نشانہ بنتے ہیں۔نولینڈ نے کہا کہ اگر قانون بن گیا توامریکا پاکستان کیساتھ مل کرکام کریگا کہ شرائط کس طرح پوری کی جاسکتی ہیں۔ترجمان نے پاکستان میں سفیروں کی کانفرنس کے اعلامیہ پر تبصرے سے گریز کیا مگر کہاکہ دونوں ممالک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔