پاکستان کے راستےنیٹو سامان کی سپلائی انیس روز سے معطل، پاک افغان شاہراہ پر کنٹینرز کی لمبی قطاریں بدستور قائم ۔

مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کے بعد رسد کی بندش سے افغانستان میں نیٹو فورسزکو پیٹرولیم مصنوعات خوراک اور دیگر سامان کی قلت کا سامنا ہے۔ سپلائی بحال نہ ہونے کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر نیٹو کے کنٹینرز کی لمبی قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں جن کی حفاظت کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ کنٹینرز اور آئل ٹینکرز کو واپسی کی اجازت نہ ملنے پر ڈرائیور بھی مشکلات اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔