ملتان ریجن میں سی این جی سٹیشنز پر گیس کی فراہمی تیسرے روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

ملتان سمیت خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں دوسو سے زائد سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی تیسرے روز بھی بند ہونے سے ہزاروں گاڑیوں میں سفر کرنے والے بے شمار مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ ریجن میں تقریباًایک لاکھ گاڑیاں ایسی ہیں جو سی این جی پر چلتی ہیں۔ جن میں سے تیس سے چالیس فیصد کمرشل گاڑیاں، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، رکشہ، ہائی ایس اور بڑی بسیں ہیں۔ سی این جی کی بندش براہ راست عام آدمی کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ سی این جی کی بندش سے مسافر بسیں سڑکوں سے غائب ہیں جس کے بعد رکشہ، ٹیکسی اورمسافر وین نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔