کراچی کے عوام نفرتوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں پچیس دسمبر کو ہر حال میں جلسہ کریں گے۔ عمران خان
لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا تحریک انصاف ایک پر امن پارٹی ہے جو ملک کے حالات بدلنا چاہتی ہے۔پرانی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے،عمران خان نے کہا کہ کراچی کے حالات میں بہتری آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کا واحد حل طالبان سے بات چیت ہے ملٹری آپریشن نہیں۔