سانحہ قصبہ وعلی گڑھ کے شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں اورایم کیوایم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ الطاف حسین

سانحہ قصبہ وعلی گڑھ کے شہداکی پچیس ویں برسی کے موقع پراپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ قصبہ وعلی گڑھ کا سانحہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے، جب سفاک ودرندہ صفت مسلح دہشت گردوں نے قصبہ علی گڑھ اور اورنگی ٹاؤن پر حملہ کرکے چھ گھنٹے تک جدید آتشی ہتھیاروں سے بے دریغ فائرنگ کی اورمعصوم بچوں ،بچیوں، نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کا قتل عام کیا ، انہیں زندہ جلادیا گیا، مگرسفاک دہشتگرد آج تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ، الطاف حسین نے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے صدرزرداری اور وزیراعظم گیلانی سے مطالبہ کیا کہ چودہ دسمبرانیس سو چھیاسی کے سانحہ قصبہ و علی گڑھ کی تحقیقات کراکے ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے